بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے مرکزی و صوبائی کنٹرول رومز  قائم،چیف الیکشن کمشنر پولنگ کی نگرانی کرینگے

پنجاب میں آج  ہونے  والے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے مرکزی و صوبائی کنٹرول رومز  قائم کر دیے گئے ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، مرکزی کنٹرول روم سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ پولنگ کی نگرانی کر  رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی کنٹرول روم لاہور سے سیکرٹری الیکشن کمشنر نگرانی کر رہے ہیں۔الیکشن کمیشن نے پولنگ سے متعلق شکایت کے لیے ٹیلی فون نمبرز 3-9204402-051 اور 8-9210837 جاری کر دیے ہیں، شکایات فیکس نمبر 9204404-051 پر بھی بھیجی جا سکتی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ پولنگ میں مداخلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

Back to top button