بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے، وفاقی وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کی جانب گامزن ہے اور مالی سال 2026-27 کا بجٹ ترقی اور عوامی ریلیف پر مبنی ہے۔

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے معیشت کو بحران سے نکال کر استحکام کی راہ پر ڈالا، پاکستان کی عالمی ساکھ بہتر ہوئی اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے ذخائر اور ایکسچینج ریٹ میں استحکام آیا جبکہ مہنگائی میں نمایاں کمی اور مالی نظم و ضبط حکومت کی اہم کامیابیاں ہیں۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ صنعتی پیداوار، برآمدات اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے نئی حکمت عملی متعارف کرائی جا رہی ہے جبکہ ٹیکس نظام میں جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال بڑھایا جا رہا ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button