
قومی
مظفر آباد: پاک فوج کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ
پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایک ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر آج مظفرآباد کے قریب فنی خرابی کے باعث اڑان بھرنے کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد شہید ہو گئے۔
ریسکیو اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی درست تکنیکی وجہ معلوم کرنے کیلئے تحقیقاتی بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا گیا ہے۔
چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاک فوج کے تمام عہدیداروں نے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کی۔
صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے اپنے الگ الگ بیانات میں شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔
اشتہار















