بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان انڈر 18 ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا

جاپان کے شہر کاکامی گاہارا میں جاری انڈر 18 مینز ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو 2-5 سے شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔میچ میں پاکستان کے محمد یحییٰ نے آل راؤنڈ عمدہ کھیل پیش کیا جس پر انہیں "پلیئر آف دی میچ” قرار دیا گیا۔

پاکستان اب ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں روایتی حریف بھارت کا سامنا کرے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان یہ اہم مقابلہ ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی نے ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی پر مبارکباد دیتے ہوئے کھلاڑیوں کے نظم و ضبط، ٹیم ورک اور بھرپور جذبے کو سراہا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ قومی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گی۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button