بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

نائب وزیراعظم اورترک وزیرخارجہ کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان اور ترکیہ نے تمام فریقوں کے درمیان جلد افہام و تفہیم کی اُمید ظاہر کی ہے جس سے خطے میں دیرپا امن اور استحکام میں مدد ملے گی۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان نے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران تازہ ترین علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مذاکرات اور تحمل کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور کثیر جہتی پاک۔ ترکیہ شراکت داری آگے بڑھانے کیلئے اعلی سطح کے روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button