بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کا افغان حکام سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پاکستان نے افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردوں کیخلاف قابلِ تصدیق اور ناقابلِ تنسیخ اقدامات کریں۔یہ مطالبہ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے افغانستان سے متعلق اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

عاصم افتخار احمد نے کہا کہ متعدد افغان شہری پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔سفیر نے واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ضرورت پڑنے پر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button