بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

تمیم اقبال نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے اوپنر  تمیم اقبال نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔بائیں ہاتھ کے اوپنر تمیم اقبال نے سوشل میڈیا پیغام میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

انہوں نے بنگالی اور  انگریزی زبان میں جاری بیان میں لکھا کہ ‘آج سے مجھے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے ریٹائر مانا جائے، میں سب کا شکر گزار ہوں’۔تمیم اقبال نے کل ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ون ڈے کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔

رواں برس جنوری میں بنگلا دیشی کرکٹر نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سے 6 ماہ کی بریک لی تھی اور چھ ماہ کے اندر اپنے ٹی ٹوئنٹی مستقبل کا اعلان کرنے کا کہا تھا۔

خیال رہے کہ تمیم اقبال نے 78 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 1758رنز بنا ئے، ان کی اوسط 24.08 اور  اسٹرائیک ریٹ 117.2 رہا۔انہوں نے ٹی ٹوئنٹی کیرئیر میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریاں اسکور کیں،تمیم اقبال بنگلا دیش ون ڈے ٹیم کے کپتان ہیں۔

Back to top button