
تجارت
تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس شرح میں کمی
وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال سے تنخواہ دار طبقے کیلئے انکم ٹیکس کی شرحوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا۔بجٹ دستاویزات کے مطابق سالانہ 6 لاکھ روپے آمدن پر کوئی ٹیکس عائد نہیں ہوگا جبکہ 12 لاکھ روپے سالانہ آمدن پر صرف ایک فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ 12 لاکھ سے 22 لاکھ روپے تک آمدن رکھنے والوں کیلئے 11 فیصد انکم ٹیکس مقرر کیا گیا ہے۔
اسی طرح 22 لاکھ سے 32 لاکھ روپے آمدن پر 20 فیصد، 32 لاکھ سے 41 لاکھ روپے آمدن پر 25 فیصد اور 41 لاکھ سے 56 لاکھ روپے آمدن پر 29 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ 70 لاکھ روپے سے زائد سالانہ آمدن رکھنے والے افراد کیلئے ٹیکس کی شرح 35 فیصد مقرر کی گئی ہے۔
اشتہار















