بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بیرون ملک قید پاکستانیوں کو ہرممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے، طارق فضل چوہدری

آج قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ بیرون ملک قید پاکستانیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا رہی ہے۔پارلیمانی امور کے وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں ایسے مخصوص شعبے ہیں جو پاکستانی قیدیوں کو قانونی اور مالی معاونت سمیت ضروری مدد فراہم کرتے ہیں تاکہ ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ مشن کے نمائندے باقاعدگی سے جیلوں کا دورہ کرتے ہیں اور تمام قیدیوں کی خیریت کو یقینی بناتے ہیں۔

جیل کے دورے کے دوران قیدی، مشن کے افسران سے بات چیت کرتے ہیں اور خوراک، ادویات اور حفظان صحت کے حوالے سے اپنی شکایات درج کراتے ہیں، جن پر فوری طور پر جیل حکام سے تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ صومالی قزاقوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کے خلاف کوئی ٹارگٹڈ یا مخصوص کارروائی نہیں کی جا رہی ۔

قومی اسمبلی نے انٹر بورڈز کوآرڈینیشن کمیشن ترمیمی بل 2025 اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز رجسٹریشن اینڈ ریگولیشن ترمیمی بل 2026 کی منظوری دی۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button