بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایم کیو ایم کا ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا اہم اجلاس سینئر ڈپٹی کنوینر نسرین جلیل کی صدارت میں ہوا جس میں پی ڈی ایم قیادت کی جانب سے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان کی قیادت نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا، ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ ملک کی معاشی صورت حال دیکھتے ہوئے کیا گیا۔

ایم کیو ایم پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کنوینر خالد مقبول صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔یاد رہے کہ چند روز قبل پی ڈی ایم کی قیادت نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے رابطہ کر کے کراچی سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کی درخواست کی تھی۔

گزشتہ روز بھی ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اس حوالے سے اجلاس ہوا تھا تاہم اس اجلاس میں الیکشن میں حصہ لینے یا نہ لینے کے حوالے سے کسی قسم کا فیصلہ نہیں ہو سکا تھا۔

Back to top button