بسم اللہ الرحمن الرحیم

سیاست

ایم کیو ایم آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ن سے اتحاد کی خواہشمند

ایم کیو ایم نے آئندہ انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ(ن)سے اتحاد کی خواہش کا اظہار کر دیا،ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم کا آئندہ انتخابات سے متعلق مختلف جماعتوں سےاتحاد کی ٹھان لی ۔ایم کیو ایم کا پنجاب میں ن لیگ کے ساتھ اتحاد کرنے کی خواہاں ہے

ذرائع ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم اتحاد کے لیے تیار ہیں،حتمی فیصلہ ن لیگ کرے گی،پی ڈی ایم حکومت کے دوران ن لیگ نے پیپلز پارٹی سے زیادہ تعاون کیا، سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے جی ڈی اے سے اتحاد کرنے پر زوردیا ہے،ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا ووٹ بینک ضائع نہ ہو، سندھ کے جی ڈی اے کو ہمارا ووٹ ملے ،جی ڈی اے کے ساتھ مل کر کراچی کے مسائل حل کریں گے،آئندہ حکومت میں ایم کیو ایم کا وزارتوں میں حصہ دار نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے،ملکی مسائل کے حل میں تعاون کریں گے مگر وزارتیں نہیں لیں گے۔

مزید پڑھیے  شہباز شریف ایک روزہ دورے پر لاہور سے کراچی پہنچ گئے
Back to top button