بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایم کیو ایم کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی منظوری پر مبارکباد دی

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی۔شہباز شریف سے ملنے والے متحدہ قومی موومنٹ کے وفد میں کنوینئر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق ، وفاقی وزیر سردار ایاز صادق بھی شریک تھے۔

ملاقات میں متحدہ کے ممبران نے وزیرِ اعظم کو قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی منظوری پر مبارکباد پیش کی۔وفد نے وزیرِ اعظم کو مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات اور کراچی کے مسائل کے بارے آگاہ کیا جس پر شہباز شریف نے متحدہ کے تمام تحفظات کو دور کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے کے لیے فوری ہدایات جاری کیں۔

Back to top button