بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ایم کیو ایم کے رہنما کنور نوید جمیل انتقال کرگئے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے رہنما کنور نوید جمیل انتقال کرگئے۔ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق رہنما ایم کیو ایم کنورنوید جمیل انتقال کرگئے، کنور نوید برین ہیمرج ہونے کے باعث کئی ماہ سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، طبیعت ذرا سنبھلنے پر کنور نوید جمیل کو گھر منتقل کیا گیا تھا لیکن 11 اگست کو طبیعت بگڑنے پر انہیں دوبارہ اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی اسپتال میں داخل کردیا گیا تھا۔

کنور نوید اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبے میں زیر علاج تھے۔کنور نوید جمیل 15 مارچ 1964 کو پیدا ہوئے، جناح لاء کالج حیدرآباد سے ایل ایل بی اور گورنمنٹ ڈگری کالج سے بی ایس سی کیا۔

کنورنویدجمیل 2005 میں حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے ناظم منتخب ہوئے، 1990 اور 2013 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔کنورنویدجمیل 2002 میں 2018 میں رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے۔

مزید پڑھیے  نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائینگے
Back to top button