بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹرکلب ہاکی چیمپین شپ کے فائنل راؤنڈ کا آغاز آج ھوگا

چیف آف آرمی سٹاف نیشنل انٹرکلب ہاکی چیمپین شپ کے فائنل راؤنڈ کا آغاز آج ھوگا، میگا ایونٹ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کردی گئی، ٹرافی کی رونمائی دنیائے ہاکی میں سب سے زیادہ میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں شمار،لاس اینجلس اولمپکس 1984 کے فاتح کپتان لیجنڈ اولمپین منظور جونیئر نے کی انکے ہمراہ سیکرٹری پی ایچ ایف اولمپین آصف باجوہ، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹینٹ کرنل ر آصف ناز کھوکھر، ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اولمپین رانا مجاہد علی خاں، ممبر قومی ہاکی سلیکشن کمیٹی اولمپین خالد حمید شامل تھے۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ میں شریک ٹیموں کےآفیشلز،کھلاڑیوں اور اولمپینز و انٹرنینشل کھلاڑیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی میں کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین سید سمیر حسین، اولمپیئن طاہر زمان، اولمپین محمد ثقلین، اولمپین ڈاکٹر عاطف بشیر، اولمپین خواجہ جنید، اولمپین وقاص شریف، اولمپین خواجہ جنید آفس سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن حبیب الرحمٰن، ثاقب نیاز،ایونٹ آفیشلز و کانگریس ممبران پی ایچ ایف جاوید صادق،طاہرشریف گجر،ہارون سعید کے علاوہ چوہدری فیاض ہنجراء اور پاکستان بھر سے فائینل راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔


چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹرکلب ہاکی چیمپیئن شپ 14 جولائی تا 23 جولائی نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگی. ملک بھر سے اس ایونٹ کیلئے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں میں پنجاب سے رانا ظہیرہاکی کلب لاہور, کے کے ہاکی کلب فیصل آباد, آصف باجوہ ہاکی کلب سیالکوٹ, علی عامر ہاکی کلب سرگودھا, سندھ سے یوتھ ہاکی کلب ملیر , سندھ ہاکی کلب لاڑکانہ .کے پی کے سے سول ہاکی کلب پشاور, بجلی گھر ریڈ ہاکی کلب مردان , بلوچستان سے ینگ یوتھ ہاکی کلب کوئٹہ, اسلام آباد, گلگت بلتستان و آزاد جموں و کشمیر سے جناح ہاکی کلب اسلام آباد شامل ہیں.

Back to top button