بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

آسٹریلوی ٹیم مینیجر کی پاکستان ڈریسنگ روم آمد، قومی اسکواڈ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی مینیجر کیتھرین وائٹ مین نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کے ڈریسنگ روم کا دورہ کیا۔

دورے کے موقع پر پاکستان ٹیم کے مینیجر نوید اکرم چیمہ نے کیتھرین وائٹ مین کا پرتپاک استقبال کیا۔

کیتھرین وائٹ مین نے قومی اسکواڈ کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور سیریز کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

خیرسگالی اور کھیل دوستی کے جذبے کے تحت آسٹریلوی ٹیم مینیجر نے پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کو مٹھائی بھی پیش کی۔

اس موقع پر دونوں ٹیموں کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی احترام کی فضا نمایاں نظر آئی، جو آئندہ ون ڈے سیریز کے لیے مثبت ماحول کی عکاسی کرتی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ آج راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button