بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیر داخلہ محسن نقوی حجام کرام کو خدمات فراہم کرنے پر سعودی عرب کے مشکور

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مکہ مکرمہ میں مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل اور تنظیم علمائے مسلمین کے چیئرمین شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران اسلامی دنیا اور خطے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے حجاج کرام کی خدمت، سہولیات کی فراہمی اور ان کی دیکھ بھال کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سعودی حکومت ہر سال زائرین کے لیے مثالی انتظامات کرتی ہے۔انہوں نے مسلم ورلڈ لیگ کی جانب سے اسلامی شعور و آگاہی کے فروغ کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button