بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان ائیر فورس نے 55 ویں بینک الفلاح نیشنل والی بال چیمپئن شپ 2026 جیت لی

پاکستان ائیر فورس نے 55 ویں بینک الفلاح نیشنل والی بال چیمپئن شپ 2026 جیت لی۔ فائنل میں پاکستان نیوی کو ایک سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست کا سامنا ۔فاتح ٹیم کی جانب سے کپتان فہد رضا،آفاق خان اور ثاقب باچا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ پاکستان واپڈا نے چیمپیئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے برونز میڈل حاصل کیا ۔جمنازیم ہال پی او ایف سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ بینک الفلاح 55 ویں نیشنل والی بال چیمپئن شپ 2026 کا فائنل گزشتہ سال کی رنر اپ ٹیم پاکستان ائیر فورس اور پاکستان نیوی کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا ۔ پہلے سیٹ میں پاکستان نیوی نے مبشر وٹو اور ابو زر کے شاندار کھیل کی بدولت 16-25 سے جیت کر میچ میں 0-1 کی برتری حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں پاکستان ائیر فورس کی ٹیم نے کم بیک کیا اور اپنے کپتان فہد رضا اور آفاق خان کے شاندار کھیل کی بدولت یہ سیٹ 21-25 سے جیت کر میچ 1-1 سے برابر کر دیا ، تیسرے سیٹ میں پاکستان ائیر فورس نے اپنی بہترین کارکردگی کو تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے یہ سیٹ 21-25 سے جیت کر 1-2 کی برتری حاصل کر لی ، چوتھے سیٹ میں پاکستان ائیر فورس نے پاکستان نیوی کو بالکل بے بس کر دیا اور فہد رضا کے شاندار کھیل کی بدولت یہ سیٹ 18-25 سے جیت کر میچ میں فیصلہ کن 1-3 کی برتری حاصل کر کے چیمپئن بننے کا اعزاز 13 ویں مرتبہ حاصل کیا ۔

اس سے قبل تیسری پوزیشن کا میچ میں واپڈا نے آرمی کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا 55ویں بینک الفلاح نیشنل سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 1-3 سے شکست دے کر تیسری پوزیشن اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کر لیا۔ یہ میچ سپورٹس کمپلیکس، واہ کینٹ میں کھیلا گیا۔


واپڈا نے میچ کے آغاز سے ہی شاندار کھیل، مضبوط دفاع، بہترین کوآرڈینیشن اور مؤثر اٹیکنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان آرمی پر اپنی برتری قائم رکھی۔ واپڈا نے پہلا سیٹ 19-25 سے جیتا جبکہ دوسرے سیٹ میں بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 15-25 سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان آرمی نے تیسرے سیٹ میں بھرپور کم بیک کرتے ہوئے سخت مقابلے کے بعد 24-26 سے کامیابی حاصل کی اور میچ میں واپسی کی امید برقرار رکھی، تاہم واپڈا نے چوتھے سیٹ میں دوبارہ اپنی گرفت مضبوط کرتے ہوئے 17-25 سے فتح حاصل کر کے میچ اپنے نام کر لیا۔


میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل، بھرپور جذبے اور اعلیٰ مقابلہ جاتی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جسے شائقین والی بال نے بے حد سراہا۔ واپڈا کے کھلاڑیوں کی مستقل مزاجی، ٹیم ورک اور دباؤ میں بہترین کھیل کو کامیابی کی اہم وجہ قرار دیا گیا۔واہ کینٹ میں جاری 55ویں نیشنل سینئر مینز والی بال چیمپئن شپ 2026 میں ملک بھر کی مضبوط ٹیمیں ایکشن میں نظر آںٔیں، جہاں قومی سطح کے بہترین والی بال ٹیلنٹ کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔ آخر میں مہمان خصوصی ڈی جی پی پی او ایف میجر جنرل جاوید دوست چانڈیو نے انعامات تقسیم کیے ۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button