
قومی
سربیا کے صدر نے بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی تباہی سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی توثیق کردی
معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ذلت آمیز شکست کو دنیا بھر میں تسلیم کیا جا رہا ہے۔وسطی یورپی ملک سربیا کے صدر الیگزینڈر Vucic نے بھارت کے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی تباہی سے متعلق پاکستان کے مؤقف کی توثیق کی ہے۔
انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں غیر جانبدار تجزیہ کار کے طور پر زمینی شواہد اور دستیاب معلومات کی بنیاد پر حقائق بیان کیے۔سربیا کے صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے دوران چینی ہتھیاروں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ چینی مصنوعی سیاروں کے ذریعے یہ مشاہدہ کیا جا سکتا تھا کہ فرانسیسی ریڈار اور ایس400 ریڈار نظام کو کہاں نشانہ بناکر تباہ کیا جا سکتا ہے۔















