بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

بھارتی آرمی چیف کا سندور 2.0 بیان اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار

بھارتی آرمی چیف کے حالیہ”سندور ”2.0 بیان نے سیاسی اور دفاعی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں مبصرین اس کے پس منظر اور ممکنہ مقاصد کا مختلف زاویوں سے جائزہ لے رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت کو مختلف داخلی اور خارجی چیلنجز کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی، علاقائی سفارت کاری اور داخلی سیاسی صورتحال کے تناظر میں اس بیان کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

اپنے خطاب میں بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ جدید جنگی ماحول میں ہر نقل و حرکت مخالف فریق کی نظر میں ہوتی ہے اور اب کسی بھی سرگرمی کو مکمل طور پر پوشیدہ رکھنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے عسکری تیاری، باہمی ہم آہنگی اور انفارمیشن آپریشنز کے شعبوں میں درپیش چیلنجز کا بھی ذکر کیا۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ "سندور 2.0” کے تصور نے یہ سوال پیدا کیا ہے کہ آیا یہ خالصتا دفاعی حکمتِ عملی کا حصہ ہے یا پھر اس کا تعلق وسیع تر سیاسی اور داخلی عوامل سے بھی ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارت میں بعض حلقوں کی جانب سے حکومتی پالیسیوں، معاشی مسائل اور سماجی چیلنجز پر تنقید کی جا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی فوجی آپریشن یا حکمت عملی کی کامیابی کا انحصار اس کے واضح اہداف اور نتائج پر ہوتا ہے۔ ان کے مطابق دفاعی معاملات کو سیاسی بیانیے کا حصہ بنانے سے عسکری فیصلوں کی خودمختاری اور ان پر سیاسی اثرات کے حوالے سے سوالات جنم لے سکتے ہیں۔مبصرین نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ذمہ دارانہ بیانات، سفارتی روابط اور تنازعات کے پرامن حل کو ترجیح دینا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button