
کھیل
آسڑیلیا کا ون ڈے سکواڈ پاکستان کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا
آسڑیلیا کا ون ڈے سکواڈ پاکستان کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ گیا ہے، ٹیم کو سخت سیکیورٹی میں ہوٹل پہنچایا گیا جبکہ کل ہفتہ کو آسڑیلوی ٹیم نیٹ پریکٹس کرے۔
پاکستان اور آسڑیلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 30 مئی کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کے باقی دو میچ بالترتیب 2 اور 4 جون کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم کھیلے جائیں گے، آسٹریلوی ٹیم میں مچ مارش (کپتان)، الیکس کیری، ناتھن ایلس، کیم گرین، جوش انگلیس، میتھیو کوہنیمن، مارنس لیبوشگن، ریلی میرڈیتھ، اولیور پیک، میتھیو رینشا، تنویر سنگھا، لیام سکاٹ، میٹ شارٹ، بلی اسٹین لیک اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔















