بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

سابق جاپانی وزیراعظم شنزوابے کی میت ان کی رہائش گاہ پہنچا دی گئی

جاپان کے سابق وزیرا عظم شنزو ابے کی میت ٹوکیو میں ان کی رہائش گاہ پہنچا دی گئی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سابق وزیراعظم کی آخری رسومات منگل کے روز ادا کی جائی گی جب کہ  شنزو ابے کی پارٹی کے رہنماؤں نے انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سابق وزیراعظم کی آخری رسومات پر سیاہ لباس پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔

پولیس جاپان کے مغربی شہر نارا میں خطاب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بننے والے شنزوابے کے قتل کی تحقیقات کررہی ہے جس میں پولیس کا کہنا ہےکہ سابق وزیراعظم پر فائرنگ کرنے والے ملزم سے تفتیش جاری ہے جس دوران اس نے ایک ’مخصوص تنظیم‘ کے خلاف رنجش ظاہر  کی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم نے جس مخصوص تنظیم کےخلاف رنجش ظاہر کی اسی تنظیم سے شنزو ابے کا تعلق نظرآتا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش شنزو ابے کے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے دیسی ساختہ پستول سے سابق وزیراعظم پر حملہ کیا۔واضح رہے کہ 67 سالہ شنزو ابے جاپان کی تاریخ میں وزارت عظمیٰ پر رہنے والی شخصیت تھے۔

Back to top button