بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد

اسلام آباد پولیس کی جانب سے واضح ہدایت جاری کردی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد ہے۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قربانی کی کھالیں ممنوعہ تنظیموں کو دینے پر بھی پابندی عائد ہے۔ ایسی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس سی ٹی ڈی کے دستے تعینات کردیئے گئے ہیں۔

اس اقدام کا مقصد دہشت گردی کی مالی معاونت کے ذرائع کو قطعی طور پر روکنا ہے۔ ایسے کسی سٹال یا کلیکشن پوائنٹس یا پوشیدہ سرگرمیوں کے خلاف کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔تمام زونل ایس پیز کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔کسی بھی غیر قانونی کام کا ذمہ دار متعلقہ ایس پی ہوگا۔

Back to top button