بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

چین کے صوبہ شانشی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے باعث کم از کم 90 افراد ہلاک

چین کے صوبہ شانشی میں کوئلے کی کان میں گیس دھماکے کے باعث کم از کم 90 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ یہ حادثہ 2009 کے بعد چین کا بدترین کان کنی سانحہ قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دھماکے کے وقت کان میں 247 مزدور موجود تھے، جن میں سے 100 سے زائد افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ امدادی کارروائیوں کے لیے سینکڑوں ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

Back to top button