بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

14 اگست پر خصوصی پیغامات محمد عمیر اور عبدالمجید لون

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر حریت پسند رہنما محبوس عبدالصمد انقلابی کے ترجمان اور حریت پسند رہنما محمد عمیر اور اسلام آباد پاکستان میں مقیم نمائندہ اور حریت پسند رہنما عبدالمجید لون نے مشترکہ پریس میڈیا کے نام ایک تحریری بیان جاری کیا۔

مشترکہ تحریری بیان میں کہا کہ مملکت خداداد پاکستان
جنوبی ایشاء کے مسلمانوں کیلئے مملکت خداداد پاکستان اللہ تعالیٰ کابہت بڑا انعام ہے جسے ہمارے آباؤ اجدادنے بے پناہ قربانیاں دے کر حاصل کیاتھا۔ اب اس کے تحفظ اور استحکام کویقینی بنانا ہم سب کا فرض ہے۔ بھارت کی پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازشیں اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ اورغیور مظلوم کشمیری عوام 72سال سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں جس میں ایک لاکھ سے زائد نوجوان اپنی جان کی بازی لگا چکے ہیں۔

اقوام متحدہ نے سینکڑوں مرتبہ اقوام عالم اور غیور مظلوم کشمیری عوام کو حق خودارادیت دلانے کا وعدہ کیا مگر آج تک یہ وعدہ وفا نہیں ہوسکا۔

غیور مظلوم کشمیر کی حریت قیادت متحد ہوچکی ہے۔

عالم اسلام بھی اپنے مسائل کے حل کیلئے متحد ہواور مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرے تاکہ دنیا بھر کے مظلوم ومجبور مسلمانوں کو یہود و ہنود کے خونی پنجہ سے رہائی دلائی جاسکے۔

14اگست یوم آزادی ہمیں اسی عہد کی تکمیل کا پیغام دیتا ہے جو برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں نے قیام مملکت خدادا پاکستان کے وقت اپنے اللہ سے باندھا تھا۔ آج اسی پیغام کو عام کرنے اور اپنی آنے والی نسلوں کے دل و دماغ میں زندۂ تابندہ رکھنے کی ضرورت ہے۔

Back to top button