
قومی
ایم ایل – ون ریلوے منصوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا:فیصل کریم کنڈی
خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ML-1 ریلوے منصوبہ خیبرپختونخوا کے جنوبی اضلاع کی ترقی میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
وہ اسلام آباد میں وزیر ریلوے حنیف عباسی سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ML-1 ریلوے ٹریک سے جنوبی اضلاع میں تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔گورنر نے منصوبے کی بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا۔
اشتہار














