بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں خواتین ظلم و مصائب کا شکار،جنوری 1989 سے اب تک 22ہزار944 بیوہ ہو چکی

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں ، پولیس اہلکاروں اور ایجنسیوں کے ہاتھوں خواتین سے مسلسل مظالم اور مصائب کا شکار ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت کی مسلسل ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے جنوری 1989 سے اب تک 22ہزار944 خواتین بیوہ ہوئیں کیونکہ ان کے شوہروں کو بھارتی فوج، نیم فوجی دستوں اور پولیس اہلکاروں نے شہید کیا۔ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارتی فوجیوں اور پولیس نے گزشتہ34برس کے دوران تقریبا2ہزار پانچ سو خواتین کے شوہروں کو گرفتارکرنے کے بعد لاپتہ کیا اور انہیں اب نیم بیوائوں کا نام دیاگیاہے۔رپورٹ میں کہاگیا کہ کشمیری خواتین کو بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنے پر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ادھر کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماوں اور سماجی کارکنوں نے سرینگر میں اپنے الگ الگ بیانات میں کہاہے کہ کشمیری خواتین بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کا بدترین شکارہیں۔

Back to top button