بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ایچ ایٹ فور اسلام آباد کے اکاؤنٹنٹ محمد جاوید شیخ صاحب کی باقاعدہ الوداعی تقریب

اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ایچ ایٹ فور اسلام آباد کے اکاؤنٹنٹ محمد جاوید شیخ صاحب کی باقاعدہ الوداعی تقریب کا انعقاد آج تیئیس جون کو عمل میں لایا گیا اس موقع پر اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس ایچ ایٹ فور اسلام آباد کے سابق پرنسپل صاحبان پروفیسر محبوب عالم شہزاد صاحب پروفیسر خورشید احمد شکوری صاحب پروفیسر محمد نعیم ڈار صاحب اور کالج کے سابق وائس پرنسپل پروفیسر افتخار احمد قریشی صاحب خصوصی طور پر تشریف لائے تھے جبکہ کالج کے سابق پرنسپل پروفیسر سید اظہار الحسن بخاری صاحب نے اس تقریب میں کراچی سے وڈیو لنک کے ذریعے شمولیت اختیار کی

یہ تقریب کالج کے پہلے آزمائشی ورچوئل کلاس روم میں منعقد کی گئی تھی اس تقریب میں کالج کے پرنسپل پروفیسر وقاص عزیز صاحب اور دیگر پروفیسر صاحبان اور انتظامی عملے کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی محمد جاوید شیخ صاحب کے الوداعی پروگراموں کے سلسلے کا یہ تیسرا پروگرام تھا تقریب کا آغاز پروفیسر محمد جاوید اقبال گوندل صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا تلاوت قرآن پاک کے بعد پروفیسر عبدالباسط اعوان نے محمد جاوید شیخ صاحب کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر تشریف لائے ہوئے مہمانان گرامی پروفیسر محبوب عالم شہزاد صاحب پروفیسر خورشید احمد شکوری صاحب پروفیسر محمد نعیم ڈار صاحب اور پروفیسر افتخار احمد قریشی صاحب نے اپنے خطاب میں محمد جاوید شیخ صاحب کی خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور ادارے کے لئے ان کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا

اس موقع پر تمام مقررین نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ آئندہ بھی جب ادارے کو محمد جاوید شیخ صاحب کی خدمات کی ضرورت ہو گی وہ ادارے کے ساتھ ہوں تمام مقررین نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ محمد جاوید شیخ صاحب اپنی ریٹائرمنٹ کے موقع پر دیار رسول میں موجود ہوں گے اس موقع پر محمد جاوید شیخ صاحب نے اتنی خوبصورت تقریبات کے انعقاد پر کالج کے پرنسپل پروفیسر وقاص عزیز صاحب اور دیگر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا تقریب کے آخری حصے میں محمد جاوید شیخ صاحب کو پروفیسر محبوب عالم شہزاد صاحب پروفیسر خورشید احمد شکوری صاحب پروفیسر افتخار احمد قریشی صاحب کی طرف سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے جبکہ محمد جاوید شیخ صاحب کے دیرینہ ساتھی محمد نعیم صاحب کی طرف سے قلم کا تحفہ دیا گیا

آخر میں کالج کے پرنسپل پروفیسر وقاص عزیز صاحب اور سابق پرنسپل پروفیسر محمد نعیم ڈار صاحب کی طرف سے محمد جاوید شیخ صاحب کی خدمات کے اعتراف میں شیلڈ پیش کی گئی تقریب کے اختتام پر پروفیسر سید اظہار الحسن بخاری صاحب کی طرف سے بھیجا گیا تحریری پیغام پروفیسر عبدالباسط اعوان نے پڑھ کر سنایا

پروفیسر سید اظہار الحسن بخاری صاحب نے محمد جاوید شیخ صاحب کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کامرس کالج کی اس روایت کو سراہا کہ جانے والے کو اتنے خوبصورت انداز سے رخصت کیا جاتا ہے

اس پروگرام میں محمد جاوید شیخ صاحب کے تین صاحبزادوں طلحہ بن جاوید شیخ سعد بن جاوید شیخ اور حمزہ بن جاوید شیخ نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کے اختتام پر نیک تمناؤں کے ساتھ محمد جاوید شیخ صاحب کو ان کے گھر تک رخصت کیا گیا پروگرام کی نظامت کے فرائض پروفیسر عبدالباسط اعوان نے انجام دیئے۔

Back to top button