بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

پنجاب یونیورسٹی نے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا

پنجاب یونیورسٹی نے بی اے ، بی ایس سی ، بی کام ، ایم اے ، ایم ایس سی کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امتحانات کا شیڈول کچھ یوں ہے۔

بی اے / بی ایس سی پارٹ 2 کے امتحانات کا آغاز 22 جولائی 2020ء سے ہوگا۔

 ایم اے / ایم ایس سی پارٹ 2 اور بی کام پارٹ 2 کے امتحانات کا آغاز 7 ستمبر 2020ء سے ہوگا۔

بی اے / بی ایس سی پارٹ 1 کے امتحانات کا آغاز یکم اکتوبر 2020ء سے ہوگا۔

ایم اے / ایم ایس سی پارٹ 1 اور بی کام پارٹ 1 کے امتحانات کا آغاز 2 نومبر 2020ء سے ہوگا۔

پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ اگر حکومت نے 15 جولائی کے بعد یونیورسٹی کھولنے کی اجازت دی تو یہ امتحانات روایتی طریقے سے منعقد کئے جائیں گے۔ اگر 15 جولائی کے بعد بھی یونیورسٹی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا تو یہ امتحانات آن لائن ہوسکتے ہیں اور MCQs پر مشتمل ہوں گے۔

Leave a Reply

Back to top button