
ڈھاکہ ٹیسٹ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو 104 رنز سے شکست دیدی
بنگلادیش نے پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 104 رنز سے شکست دے دی۔ 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ٹیم کو دوسری اننگز میں شدید مشکلات کا سامنا رہا۔قومی ٹیم 163 رنز بناکو آؤٹ ہوگئی، بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گری، پاکستان کو دوسرا نقصان اذان اویس کی صورت میں اٹھانا پڑا جو 15 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
بعدازاں شان مسعود 2، عبداللہ فضل 66 اور سلمان آغا 26، سعود شکیل 15، حسان خان 12، حسن علی ایک جب کہ نعمان علی چار رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔بنگلادیش کیخلاف 70 اوورز میں 260 رنز کا ہدف ملا تو یقینی طور پر ہم جیت کیلئے جائیں گے: سلمان آغا
میرپور میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلادیش نے کھیل کے پانچویں روز اپنی دوسری اننگز 240 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔بنگلادیش کی دوسری اننگز میں کپتان نجم الحسن شنتو 87 اور مومن الحق 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی نے 3، 3، شاہین آفریدی نے 2 اور محمد عباس نے ایک وکٹ حاصل کی۔















