
قومی
وزیراعظم کی مون سون موسم کیلئے پیشگی تیاریوں کی ہدایت
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے رواں سال کے مون سون موسم کیلئے پیشگی تیاریوں کی ہدایت کی ہے۔اسلام آباد میں وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیشگی اطلاع کے نظام کو مزید فعال بنا کر خطرات سے دوچار علاقوں کی مسلسل نگرانی یقینی بنائی جائے۔ ملاقات میں وزیرِ اعظم کو رواں سال مون سون کے حوالے سے تیاری پر بریفنگ دی گئی۔وزیرِ اعظم کو پہاڑی علاقوں میں گلیشیر کے پگھلنے سے جھیلوں میں سیلابی کیفیت اور فلیش فلڈز کے پیشگی اطلاع کے نظام کی تنصیب پر پیشرفت اور اسکی کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔















