
قومی
آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام قومی سلامتی اور اسٹریٹجک قیادت ورکشاپ کا انعقاد
آئی ایس پی آر نے خصوصی قومی سلامتی اور اسٹریٹجک قیادت 2026 ورکشاپ کا انعقاد کیا۔اس ورکشاپ میں ملک بھر کی دو سو سے زائد جامعات کے وائس چانسلرز، رجسٹرا، ڈینز اور سینئر پروفیسرز نے شرکت کی۔
ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض نے ورکشاپ کے شرکاء کے ساتھ خصوصی سیشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم ایک مستقل رجحان بنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت دنیا کے سامنے سیکولر چہرہ پیش کرتا ہے، جبکہ اندرون ملک اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں، کو بے رحمی اور ظلم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عامر ریاض نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کو حکومت اور عدلیہ دونوں کی مکمل حمایت اور منظوری حاصل ہے۔















