بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

برٹش کونسل نے 15 مئی سے کیمرج امتحانات کا سلسلہ بحال کرنے کا اعلان کردیا

برٹش کونسل نے پاکستان میں 15 مئی بروز پیر سے کیمبرج امتحانات کا سلسلہ بحال کرنے کا اعلان کر دیا۔کیمبرج سکول کے تحت جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق پیر سے تمام شفٹوں میں پرچہ جات معمول کے مطابق ہوں گے۔یاد رہے کہ پاکستان میں اس وقت کیمبرج سکول کے تحت او لیولز اور اے لیولز کے امتحانات جاری ہیں۔خیال رہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے احتجاج کی وجہ سے او اور اے لیولز کے امتحانات بھی متاثر ہوئے۔ 

مزید پڑھیے  توشہ خانہ کیس، عمران خان کی عدم پیشی، سماعت 2 بجے تک ملتوی
Back to top button