بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

خیبرپختونخوا میں کالجوں اور جامعات میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

خیبرپختونخوا (کے پی) میں کالجوں اور جامعات میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق گرم میدانی علاقوں کےکالجوں  اور  جامعات میں 15 جون تا 31 اگست تک تعطیلات ہوں گی جب کہ سرد پہاڑی علاقوں میں یکم  تا 31 جولائی موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی۔محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کا کہنا ہےکہ  پہلے سے طے شدہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل خیبر پختونخوا میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا بھی اعلان کیا جاچکا ہے۔شیڈول کے مطابق خیبر پختونخوا کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات  12 جون سے  31 اگست تک ہوں گی۔

مزید پڑھیے  سردی کی لہر کے باوجود تعلیمی ادارے 10 جنوری کو کھل جائینگے، وزیر اعلیٰ پنجاب
Back to top button