بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

خیبرپختونخوا میں تعلیمی ادارے15مئی کو کھولنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا کی نگراں حکومت نے صوبے میں تعلیمی ادارے 15 مئی کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات کا شیڈول بھی جاری کردیا گیا۔ احتجاج کے باعث ملتوی کئے گئے پرچے 19 مئی سے شروع ہوں گے۔ میٹرک امتحانات پہلے سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔خیال رہے کہ لاہور میں غیر معمولی صورتحال کے پیش نظردو دن اسکولز بند رہنے کے بعدہفتہ کے روز سے معمول کے اوقات کار کے مطابق کھل گئے۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے اسکولز کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا تاہم یونیورسٹیوں میں تدریسی عمل کا آغاز پیر سے ہوگا۔خیال رہے کہ 4 روز قبل چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک میں پر تشدد مظاہروں میں اضافے کے بعد کل سکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔

Back to top button