بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

برطانیہ سری نگر میں جی20 کے مجوزہ اجلاس میں شرکت نہ کرے وزیر اعظم کے نام تحریک کشمیر برطانیہ کی یاداشت

تحریک کشمیر برطانیہ نے وزیر اعظم ریشی سینک(Rishi Sunak) سے کہا ہے کہ بھارت نے جموں وکشمیر کی صورت حال بارے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے 22سے24 مئی تک سرینگر میں گروپ بیس کے سیاحت سے متعلق ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر برطانیہ اس اجلاس میں شرکت نہ کرے ۔کشمیری تارکین وطن کی طرف سے تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی کی قیادت میں تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب، چوہدری محمد صدیق، تحریک کشمیر برطانیہ کی انفارمیشن سکریٹری ریحانہ علی، برمنگھم برانچ کے صدر چوہدری اکرام الحق، یاسر محمودعالم پر مشتمل وفد نے نے اس سلسلے میں لندن میں برطانوی وزیر اعظم کے سرکاری گھر10 ڈاؤننگ سٹریٹ, میں ایک یاداشت پیش کی ہے ۔

یاداشت میں کہا گیا ہے کہ متنازعہ جموں وکشمیر بارے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے کئی قراردایں منظور کر کھی ہیں۔ برطانیہ سکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر ہے اسے کشمیر کی صورت حال پو توجہ دینی چاہیے۔ بھارت جموں وکشمیر میں وسیع پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیاں کر رہا ہے۔ کشمیریوں کے جمہوری حق حق خودارادیت سے انحراف کیا جارہا ہے ۔ بھارت کشمیر بارے کسی بھی بین الاقوامی معائدے کی پابندہ نہیں کرتا۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے ایک لاکھ نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر دیا ہے ۔ بھارتی فوج ہزاروں خواتین کی عصمت دری کی ہے۔ لاکھوں بچے یتیم ہوگئے ہیں ۔ بھارت نے عالمی میڈیا انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور ریلیف ایجنسیوں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں کسی کو مقبوضہ کشمیر میں داخل ہونے اور باہر نکلنے کی اجازت نہیں کشمیریوں کی جائیدادوں پر قبضہ کر کے غیر کشمیری باشندوں کو آباد کر کے نوکریاں دی جارہی آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے۔

بھارت نام نہاد جمہوریت کے نام پر دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے برطانیہ کو G20 کانفرنس کا بائیکاٹ کر کے بھارت کو یہ پیغام دینا چاہیے کہ مسلہ کشمیر کا پُرامن حل ہی خطے میں امن کی ضماعت مہیا کرتا ہے۔ بھارت اقوام متحدہ کی قرادادوں پر عمل کرئے کشمیریوں کے ساتھ عالمی برداری کے سامنے کیے گے وعدوں کو پورا کرئے۔ یاداشت میں وزیر اعظم کو کشمیری قیدیوں کی صورت حال بارے بھی توجہ دلائی گی ہے۔ بھارت نے جعلی مقدمے بنا کر کشمیری قیادت کو پابند سلاسل کر رکھا ہے ۔ انسانی حقوق میڈیا کے سرکردہ رہنما وں کوبھی جیلوں میں طبی سہولتیںمہیا نہیں ہیں ۔برطانیہ نے انسانی حقوق کی پائمالی کرنے والے ممالک کا ہمیشہ بائیکاٹ کیا ہے خطے میں امن اور حالات کا تقاضا ہے کہ بھارت کے خلاف بھی ٹھوس اقدامات کیے جائیں اورG20 کانفرس میں شرکت نہ کی جائے۔

Back to top button