بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فواد چوہدری گرفتاری کے ڈر سے بھاگ کرکمرہ عدالت میں گھس گئے

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری گرفتاری کے خوف سے گاڑی سے اتر کر بھاگ گئے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت فواد چوہدری کی گرفتاری کالعدم قرار دے کر انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔فواد چوہدری رہائی کےبعد جیسے ہی گھر واپسی کے لیے گاڑی میں بیٹھے تو انہوں نے اپنے سامنے پولیس اہلکاروں کو دیکھا تو وہ گاڑی سے اتر کر بھاگ نکلے۔فواد چوہدری گاڑی سے نکل کر تیزی سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے اندر بھاگے جس دوران وہ گر گئے اور پھر اٹھنے کے بعد وہ کمرہ عدالت میں پہنچ گئے۔

Back to top button