بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

اگلے مالی سال میں 20 ہزار گرین ٹریکٹرز کسانوں میں تقسیم کیے جائیں گے:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کہا ہے کہ جدید زرعی مشینری کسانوں کے لیے ناگزیر ہو چکی ہے اور حکومت پنجاب زرعی شعبے کی جدید کاری کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت چھوٹے کسانوں کو جدید زرعی مشینری کی دستیابی آسان بنانے کے لیے انہیں کرائے کی بنیاد پر سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے تاکہ زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت اب تک 9,500 ہائی پاور ٹریکٹرز پر 10 لاکھ روپے فی ٹریکٹر سبسڈی دی جا چکی ہے، جبکہ 50 سے 65 ہارس پاور کے 10,000 ٹریکٹرز پر فی ٹریکٹر 5 لاکھ روپے سبسڈی کے ساتھ کسانوں کو فراہم کیے جا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ آئندہ مالی سال کے دوران مزید 20,000 گرین ٹریکٹرز کسانوں میں تقسیم کیے جائیں گے، جس کا مقصد زرعی پیداوار میں اضافہ، کسانوں کی آمدنی بہتر بنانا اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کا ہدف زراعت کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے تاکہ صوبے میں غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے اور کسانوں کی معاشی حالت میں واضح بہتری لائی جا سکے۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button