
پاکستان نے تیسرا ون ڈے میچ جیت کر آسڑیلیا کو سیریز میں 1-2 سے شکست دیدی
لاہور(سی این پی )پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میں 4 وکٹ سے شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی، پاکستان نے 158 رنز کا ہدف 42 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
پاکستانی بولروں نے شاندار بولنگ کر کے آسٹریلوی ٹیم کو 157 رنز پر پویلین بھیج دیا، آسٹریلیا نے تیسرے اور آخری میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 158 رنز کا ہدف دیا تھا، آسٹریلوی ٹیم کےکپتان جوش انگلس نے 65 رنز کی اننگز کھیلی، لیبوشین اور ایلکس کیری نے 19، 19 رنز اسکور کیے، ایڈم زمپا 10 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 3، ابرار احمد اور شاداب خان نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، ایک کھلاڑی کو حارث رؤف نے آؤٹ کیا۔ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم بھی مشکلات کا شکار رہی ، بابر اعظم نے 40 رنز کی محتاط اننگز کھیلی، معاذ صداقت نے 27 رنز بنائے، آخر میں عبدالصمد اور شاداب خان نے ساتویں وکٹ کے لیے 49 رنز کی شراکت بنا کر میچ جتوا دیا۔















