بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

امتیاز عالم کی شہادت تحریک آزادی کا بڑا نقصان ہے، اسلامی تنظیم آزادی

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے ترجمان اور حریت رہنما محمد عمیر اور اسلام آباد میں مقیم تنظیم کے نمائندے عبدالمجید لون نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیر کے روز کشمیری حریت پسند امتیاز عالم کو دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت گولیاں مار کر شہید کر دیا جب وہ مغرب کی نماز ادا کرنے کے بعد مسجد سے نکل کر گھر کی طرف جارہے تھے۔ انھوں نے امتیاز عالم کی شہادت کو تحریک آزادی کا بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ محمد عمیر نے شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید امتیاز عالم ایک زندہ دل اور ہنس مکھ انسان تھے جس کی وجہ سے ہر کوئی ان سے محبت کرتا تھا۔ ہردلعزیز ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے سینے میں اپنے مظلوم قوم کے لئے ہر وقت تڑپ اور فکر رہتی تھی۔دونوں رہنماوں نے شہید امتیاز عالم کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے بلندی درجات اور غمزدہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارت کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس وقت لاکھوں کشمیری جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں جس کی وجہ سے ایک بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی ہے۔ اس صورتحال میں بھارت کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے۔

Back to top button