بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

عبدالصمد انقلابی کی عالمی برادری سے مدد کی اپیل

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے محبوس سربراہ اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالصمد انقلابی نے اترپردیش وارانسی کی تنگ اور تاریک سنگل سیلنگ سیل جیل سے اپنے ایک پیغام میں جموں کشمیر کے متنازع علاقے میں قابض حکام کی طرف سے مسلمانوں کی زمینوں اور جائیدادوں کو ضبط کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا کہ کشمیری مسلمانوں کی جبری بے دخلی اور زمینوں اورجائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ انہیں دوسرے درجے کے شہری بنانے کی بی جے پی حکومت کی پالیسی کا حصہ ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی قابض فوج نے تحریک آزادی کو دبانے کے اپنے تمام حربو ں میں ناکامی کے بعد کشمیریوں کو اقتصادی طور پر کمزور کرنے کے مذموم منصوبہ پر عمل شروع کرتے ہوئے زرعی زمینوں پر قبضے کرنا شروع کردئیے ہیں۔ ان زرعی زمینوں پر زبردستی قبضہ کرکے فوجی کیمپس قائم کئے جارہے ہیں۔ محبوس سربراہ اور سینئر رہنما عبدالصمد انقلابی نے کہا بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کے تناسب کو بگاڑنے سے باز رہے اور عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری مجرمانہ خاموشی ترک کرے اور مودی کے ہندو توا ایجنڈے سے نجات دلائے۔

Back to top button