بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

خیبرپختونخوا میں حالات کشیدہ ہونے کے باوجود صوبے کا اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی

کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر حریت پسند رہنما محبوس علیل عبدالصمد انقلابی کے ترجمان اور حریت رہنما محمد عمیر نے میڈیا کے وساطت سے ایک تحریری بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پشاور میں چند دن پہلے مسجد میں دھماکے کی وجہ سے حالات کشیدہ ہونے کے باوجود اہل کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے 5 فروری کو پشاور کے وزیر اعلٰی ہاؤس میں ایک عالیشان پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام میں خیبر پختون خواہ کے نگران وزیر اعلیٰ، خیبر پختون خواہ کے گورنر اور کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ میں موجود سینئر حریت رہنما محبوس اور علیل عبدالصمد انقلابی کے نمائندے عبدالمجید لون اور داؤد احمد خان کے علاوہ اعلٰی سرکاری عہدہ داروں، سکول کے بچوں اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین نے شرکت کی۔ پروگرام میں قرآن پاک کی تلاوت، نعت پاک اور کشمیر کے متعلق ترانہ پیش کیا گیا اور اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ سیاسی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا گیا۔

Back to top button