بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کثرت رائے سے منظور

 پنجاب اسمبلی نے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر راجہ بشارت نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرائی جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

پنجاب اسمبلی میں کل شام 4 بجے اسپیکر  اسمبلی کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں جب کہ کاغذات کی جانچ پڑتال آج 5 بجکر 10 منٹ پر ہوگی۔

پینل آف چیئرمین وسیم خان نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل4 بجے تک ملتوی کردیا۔پنجاب اسمبلی میں پرویز الٰہی کے قائد ایوان بننے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر کے لیے سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم کا نام سامنے آیا ہے۔وزارتِ اعلیٰ کے منصب پر فائز ہونے سے قبل پرویز الٰہی اسمبلی میں اسپیکر کے فرائض انجام  دے رہے تھے۔

Back to top button