
تجارت
نائب وزیراعظم کی ڈسکوز کی نجکاری میں شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت
نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کی نگراں رہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے دوران اسحاق ڈار نے کہا کہ اگرچہ نجکاری کا مقصد کارکردگی، خدمات کی فراہمی اور مالیاتی پائیداری کو بہتر بنانا ہے تاہم صارفین کے مفادات کے تحفظ، شفافیت یقینی بنانے اور جوابدہی برقرار رکھنے کے لئے مضبوط ضابطہ جاتی نظام اور مؤثر نگرانی بدستور ناگزیر رہے گی۔کمیٹی نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نجکاری کمیشن کو ہدایت کی کہ اس عمل کو طے شدہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔
اشتہار















