بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پرویز الہیٰ کے ترجمان اقبال چودھری ،پی ٹی آئی رہنما خواجہ وقار گرفتار

تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چودھری اور پی ٹی آئی کے رہنما خواجہ وقار کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری سابق وزیراعلیٰ کی عدالت میں پیشی کے سلسلے میں سیشن کورٹ پہنچے تھے۔

پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کے ترجمان اقبال چوہدری کو سیشن کورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما خواجہ وقار کو گرفتار کرلیا، پرویز الٰہی کے ترجمان اور پی ٹی آئی رہنما کو پولیس وین میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

Back to top button