بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان محنت کشوں کے حقوق کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،چوہدری سالک

سمندر پار پاکستانیوں و انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر چوہدری سالک حسین نے محنت کشوں کے حقوق کے فروغ کے لئے پاکستان کے مسلسل عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے یہ بات جنیوا میں بین الاقوامی لیبر کانفرنس کے 114ویں اجلاس کے موقع پر انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل Gilbert F. Houngbo سے ملاقات کے دوران کہی۔

وفاقی وزیر نے روزگار کے مواقع بڑھانے اور کارکنوں کے تحفظ کو مزید بہتر بنانے کیلئے پاکستان کی جاری کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل نے ادارے کے ساتھ پاکستان کے تعمیری تعاون کو سراہا اور باوقار روزگار کے فروغ اور سماجی ترقی کے لئے پاکستان کے مسلسل عزم کا خیرمقدم کیا۔

اشتہار

یہ بھی پڑھیے

Back to top button