بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

حب الوطنی فطری طور پر آتی ہے اسے لوگوں پر مسلط نہیں کیا جاسکتا، محبوبہ مفتی

مقبوضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک کی صدر محبوبہ مفتی نے مودی کی زیر قیادت فاشسٹ بھارتی حکومت کو اپنی ’’ہر گھر ترنگا‘‘ مہم کے لیے لوگوں کو بھارتی پرچم خریدنے پر مجبور کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

مفتی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں، جنوبی کشمیر میں ایک گاڑی کے اوپر لگے لاؤڈ اسپیکر سے ایک عوامی اعلان کیا جا رہا ہے جس میں دکانداروں سے مہم کے لیے ہندوستانی جھنڈا خریدنے کے لیے بیس روپے جمع کرنے کو کہا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں کو خبردار کیا جا رہا ہے کہ اگر وہ اس مہم میں شامل ہونے سے انکار کرتے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پی ڈی پی صدر نے کہا کہ مودی حکومت طلبہ، دکانداروں اور ملازمین کو اس طرح ہندوستانی پرچم خریدنے اور لہرانے پر مجبور کررہی ہے جیسے کشمیر دشمن کا علاقہ ہے جس پر قبضہ کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حب الوطنی فطری طور پر آتی ہے اور اسے لوگوں پر مسلط نہیں کیا جا سکتا۔

Back to top button