بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آج موسم کیسا رہے گا؟

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، سندھ اور بلوچستان میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

تاہم کشمیر، پنجاب، سندھ اور جنوبی بلوچستان میں الگ تھلگ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اٹھائیس، کراچی اور پشاور ستائیس، کوئٹہ بارہ، گلگت بائیس، مری پندرہ اور مظفر آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لئے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، سرینگر اور جموں میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، لیہہ میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بارش کے امکانات کے ساتھ جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ پندرہ، پلوامہ اور اننت ناگ انیس، شوپیاں اٹھارہ اور بارہمولہ بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

مزید پڑھیے  اے این ایف کی کارروائیاں، ایک خاتون، 2 غیر ملکیوں سمیت 8 ملزمان گرفتار، منشیات کی بھاری مقدار برآمد
Back to top button