بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

عبدالصمد انقلابی بیماری کی حالت میں ایک دفعہ پھر گرفتار

یہ ریاستی دہشت گردی ہے۔ ترجمان

اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر چیِرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالصمد انقلابی کی علالت کی حالت میں گرفتاری کی شدید مزمت کی ہے۔

تنظیم کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ عبدالصمد انقلابی کی صحت کافی عرصے سے خراب ہے اور دل کی تکلیف کے ساتھ ساتھ وہ کئی اور بیماریوں میں بھی مبتلا ہیں لیکن اسکے باوجو انہیں حراست میں لیاگیا ہے۔

ترجمان نے خبردار کیا کہ عبدالصمد انقلابی کے ساتھ اگر کوئی ناگوشگوار واقعہ پیش آیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے جسکی ذمہ دار کٹھ پتلی انتظامیہ ہوگی۔ ترجمان نے کہا کہ 8 جولائی 2016ء کو جب برہان وانی شہید ہوئے تو عبدالصمد انقلابی نے انکے جنازے میں شرکت کی اور شہید برہان وانی کے والد مظفر وانی کی تعزیت کی اور اس کے بعد ہر سال ان کی برسی تقریبات میں شرکت کرتے رہے۔ یہ اور کئی وجوہات کو بنیاد بنا انھیں آج گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے جو ایک اور وجہ بتائی وہ یہ ہے کہ عبدالصمد انقلابی الیکشن بایئکاٹ مہم چلارہے ہیں اور حریت کارکنان کے ساتھ ملاقاتیں کرتے ہیں تاکہ انہیں سری نگر اور وادی کے دیگر حصوں میں حریت کی سرگرمیاں جاری رکھنے پر آمادہ کیا جائے۔

اسلام آباد میں مقیم اسلامی تنظیم آزادی کے نمائندے عبد المجید لون نے اس واقعے کی سخت مزمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے خطے میں اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل میں مصروف ہے جس کی وجہ سے علاقے میں امن و امان درہم برہم ہوکے رہ گیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت اپنے مزموم عزائم میں کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتا۔

Back to top button