بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

سیزن 22-2021 میں 3822 کلبز کے مابین 7009 میچز کھیلے گئے


پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 22-2021 میں بھی چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ترقی اور فروغ کی معاونت کے لیے بھرپور اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ مکمل ہونے والے سیزن میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز نے پی سی بی کے اشتراک سے مجموعی طور پر 7009 میچز منعقد کروائے۔ ان میچز میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کے کل 3822 کرکٹ کلبز نے شرکت کی۔اس دوران تمام کرکٹ ایسوسی ایشنز نے اپنی اپنی کرکٹ لیگز منعقد کروائیں، جو اکتوبر 2021 سے فروری 2022 کے درمیان کھیلی گئیں۔ان لیگز کا مقصد دیہی اور شہری علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو ایک واضح نظام کے تحت ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کے مواقع فراہم کرنا تھا۔

اس ضمن میں خیبر پختونوخوا کرکٹ ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار سب سے بہترین رہے، جہاں 13 نومبر 2021 سے 20 جنوری 2022 تک کھیلی جانے والی کرکٹ لیگ میں 844 کلبز کے مابین 1530 میچز کھیلے گئے۔سینٹرل پنجاب اور سندھ میں کھیلی گئی کرکٹ لیگز میں بالترتیب 788 اور 670 کرکٹ کلبز نے شرکت کی۔ ان کلبز کے مابین سینٹرل پنجاب میں 1482 جبکہ سندھ میں 1172 میچز کھیلے گئے۔سدرن پنجاب میں کھیلے گئے 1100 میچز میں 517 کلبز نے شرکت کی۔ بلوچستان اور ناردرن میں 512 اور 491 کرکٹ کلبز میں بالترتیب 700 اور 1025 میچز کھیلے گئے۔بلوچستان، سینٹرل پنجاب، ناردرن، سندھ اور سدرن پنجاب میں کرکٹ لیگز 20 اکتوبر 2021 سے شروع ہوئی تھیں۔

Back to top button