بسم اللہ الرحمن الرحیم

جموں و کشمیر

عبدالصمد انقلابی ﮨﺴﭙﺘﺎﻝ ﺳﮯ ﺭﺧﺼﺖ۔ ترجمان اسلامی تنظیم آزادی

ﭼﯿﺌﺮﻣﯿﻦ اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر اور سینئر حریت پسند رہنماعبدالصمد انقلابی 6 دن ﺗﮏ ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﺍﻧﺴﭩﯽ ﭼﯿﻮﭦ ﻣﯿﮟ ﺯﯾﺮ ﻋﻼﺝ ﺭﮨﻨﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ 8 مارچ بروز جمعہ ہسپتال ﺳﮯ ﺭﺧﺼﺖ ﮐﺌﮯ ﮔﺌﮯ۔

ﻣﯿﮉﯾﮑﻞ ﺳﭙﺮ ﺍﻧﭩﻨﮉﻧﭧ اور ﮈﺍﮐﭩﺮ وں ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ عبدالصمد انقلابیﮐﮯ ﭨﯿﺴﭧ ﭨﮭﯿﮏ نہیں ﻧﮑلے سینئر حریت پسند رہنما عبدالصمد انقلابیﮐﻮ اتوار ﮐﯽ ﺭﺍﺕ ﺳﯿﻨﮧ ﻣﯿﮟ شدید ﺩﺭﺩ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ہسپتال ﻣﻨﺘﻘﻞ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ،ﺟﮩﺎﮞ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﮈﺍﮐﭩﺮﻭﮞ ﮐﯽ ﻧﮕﺮﺍﻧﯽ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﮔﯿﺎ۔ﻭﮦ 6 دن ﺗﮏ ﺯﯾﺮ ﻋﻼﺝ ﺭﮨﮯ۔

ﮈﺍﮐﭩﺮوں ﻧﮯ اہلخانہ ﮐﻮ ﺑﺘﺎﯾﺎ ﮐﮧ عبدالصمد انقلابی ﮐﯽ ﺣﺎﻟﺖ ﻣﯿﮟ ﻗﺪﺭﮮ ﺑﮩﺘﺮﯼ ﮨﻮﺋﯽ ۔ﺍﻧﮑﺎ کہنا ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﻧﮩﯿﮟ ﻣﮑﻤﻞ ﺍٓﺭﺍﻡ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﺸﻮﺭﮦ ﺩﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔

تنظیم کے ترجمان کے مطابق ہسپتال سے رخصت ہونے سے قبل تنظیم کے چیئرمین اور سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیری عوام حق خود ارادیت کے حصول کی اپنے منصفانہ جدوجہد آزادی کی مسلسل حمایت کرنے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو پختہ یقین ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں، پاکستان انہیں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کو زمینی حقائق تسلیم اور کشمیری عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے جموں کشمیر کے عوام کو انکا حق خودارادیت دینا چاہیے۔

تنظیم کے چیئرمین اور سینئر حریت رہنما عبدالصمد انقلابی نے محمد شہباز شریف کو وزیراعظم پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔

Back to top button